وی وی آئی پی کلچر ختم، خود انحصاری کی پالیسی اپنائی جائے، علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز:شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر مراعات اوروی وی آئی پی پروٹوکولز کو اسراف قرار دیتے ہوئے فوری طور پر واپس لینے کی تجویزد یتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوامی مشکلات کے پیش نظر آئی ایم ایف کی شرائط مہنگائی، بے روزگاری اور موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار عوام پر ڈالنے کی بجائے ہر دور میں مراعات اور پروٹوکولز لینے والے طبقات پر ڈالیں اور ٹیکسز کے نظام کو مضبوط اور شفاف بنایا جائے ملک کو جو آج معاشی ایمرجنسی کا سامنا ہے یہ اچانک نہیں بلکہ تسلسل کے ساتھ حقیقت کو نظر انداز کرنے، بہتر انداز میں پالیسیاں مرتب نہ کرنے اور معاملات کو بگاڑنے کے سبب ہوا ہے، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے خود انحصاری کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، ملک کی مجموعی معاشی صورتحال تقاضا کررہی ہے کہ وی وی آئی پی کلچر کو ختم کرتے ہوئے قومی خزانے سے ہر ایک کو برابر کے مواقعے فراہم کیے جائیں ۔