پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے وفد کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

شیعہ نیوز:مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، وفد میں مرکزی مسئول تبلیغات علامہ سید ثمر علی نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور کے پی کے صدر مولانا احمد روحانی شاملِ تھے۔ اس دورے کے موقع پر وفد نے بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس کے علاوہ علمائے کرام نے اسپتال دانشگاہ الزھراء اور سکول کا دورہ کیا اور مولانا اظہر ندیم سے ڈی آئی خان کے مسائل اور بالخصوص علماء کے مسائل پر تفصیلی ملاقات اور گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button