پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ عالمی ترانہ سلام فرماندہ اور شہید قاسم سلیمانی کے نام سے خوفزدہ

شیعہ نیوز: سعودی نواز کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ عالمی شہرت یافتہ ترانہ سلام فرماندہ اور شہید قاسم سلیمانیؒ کے نام سے خوفزدہ ۔بین الاقوامی سطح پر معروف استغاثہ امام مہدی ؑ اور داعشی تکفیری دہشت گردوں کا سفایا کرنے والے اسلامی ہیروشہید قاسم سلیمانی ؒ کا وجود اب بھی ان تکفیریوں کے اعصاب پر سوارہے۔ان تکفیریوں کا صرف ترانہ سن کر یہ حال ہے اور جب صاحب ترانہ یعنیٰ مہدی برحق صاحب العصر والزمان عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف خود تشریف کے آئیں گے تو کیا حال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کےبدنام زمانہ سرغنہ احمد لدھیانوی نے اپنے خوف اور بوکھلاہٹ کا اظہار گذشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقدہ علمائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس نے کہا کہ اس ترانے سلام فرماندہ پر پابندی عائد کی جائے کیوں کہ اس میں قاسم سلیمانی کا ذکر کیا گیا ہے ، دوسری جانب احمد لدھیانوی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی انقلابی نوحہ خوان حاج مہدی رسولی کے دورہ پاکستان کی بھی مخالفت کی۔واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ گذشتہ 3 دھائیوں سے ہمیشہ اپنے سعودی آقاؤں کے اشارے پر مسلسل پاکستان میں فرقہ واریت اور شدت پسندی کے فروغ میں مصروف ہے ، انہوں نے کبھی امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی ایجنٹوں کے دورہ پاکستان کی مخالفت نہیں کی، انہوں نے کبھی فحش مغربی، بھارتی اور ترک فلموں اور ڈراموں اور گانوں پر پابندی کا مطالبہ نہیں کیا، انہوں نے کبھی پاکستان میں نائٹ کلبز اور فحاشی کے اڈے بند کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے اس بے بنیاد مطالبے اور ڈر کو اور مزید بڑھانے کیلئے پاکستان بھرمیں غیور اور بیدار شیعیان حیدرکرارؑ نے ایک بار پھر عالمی ترانہ سلام فرماندہ کو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ بھرپور انداز میں پھیلانا شروع کردیا ہے، لوگ تیزی کے ساتھ اس ترانے کی رنگ ٹیون اپنے موبائل فونز پر سیٹ کررہے ہیں ۔ امید ہے کہ یہ تکفیری دہشت گرد اسی غم میں مرجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button