پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہزاد آغا پر حملہ پورے گلگت بلتستان پر حملے کے مترادف ہے، کاظم میثم

شیعہ نیوز:صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا پر حملہ پورے جی بی پر حملے کے مترادف ہے۔ عوامی نمائندوں پر اس دیدہ دلیری سے حملہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ ملک میں لاقانونیت کا بول بالا ہے اور کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس واقعے میں کسی بھی قسم کی سستی قابل برداشت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button