معاویہ کی حمایت میں ڈالر، ریال اور مولانا ڈیزل گٹھ جوڑ بے نقاب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معاویہ اور اہل بیتؑ کے دشمن خاندان بنو امیہ کی حمایت میں مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علماء اسلام جسے جے یو آئی (ف) بھی کہا جاتا ہے کھل کرمیدان میں آگئی ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حال ہی اپنی جانب سے بلائی گئی کانفرنس( جس میں ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے سربراہ بھی شریک تھے )میں اس بات کا انکشاف کیا کہ توہین صحابہ بل کی آڑ میں خلیفہ مسلمین مولا علیؑ کے خلاف بغاوت اور خروج کرنے والے باغی و خارجی معاویہ ابن ابو سفیان کادفاع کیا جائے گا اور اس بل کو ہر صورت سینیٹ سے منظور کروایا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سیاسی پشت پناہ بن گئیں
متعصب مفتی عبدالشکورنے دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اسمبلی اور سینیٹ میں بھی ہماری اکثریت ہے اگر بل منظور کرنے میں کوئی رکاوٹ ہوئی تو ہم جانتے ہیں کہ اس بل کو کیسے منظور کروانا ہے۔
مفتی عبد الشکور نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ یہ سب مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر کیا جارہا ہےاور وہ اس سلسلے میں اقدامات کریں گے۔ اس کانفرنس کا انعقاد کرکے مولانا فضل الرحمان عرف ڈیزل نے ملک میں امریکی ، سعودی و بھارتی فرقہ وارریت پھیلانے کی سازش کو کندھا فراہم کردیا ہے اور یوں ڈالو، ریال اور ڈیزل کھل کر ایک پیج پر آگئے ہیں۔
اس کانفرنس میں ہی مفتی عبد الشکور نے امام مہدی عج کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے اور ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل دہشتگرد ملعون حق نواز جھنگوی کے مشن کو آگے بڑھانے اور اس کی روح کو خوش کرنے کا بھی اعلان کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں میں (گستاخِ امام زمانہ) حق نواز جھنگوی ملعون کا مشن آگے بڑھاؤں گا
وفاقی وزیر مذہبی امور جیسے اہم عہدے جس کا کام تمام مذاہب و مسالک کے درمیان ہم آہنگی کی فضا قائم کرنا ہے پر ایسے متعصب اور دشمنان اہل بیتؑ کے پیروکار شخص کا بیٹھنا سوالیہ نشان ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک ہے۔