پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ عباس ٹاؤن کو آج 10 سال بیت گئے، واللہ نہیں بھولیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ عباس ٹاؤن 3 مارچ 2013 منظم شیعہ نسل کشی کا تسلسل، کراچی کی تاریخ میں ہونے والا بدترین بم دھماکہ تھا جس نےکئی خاندانوں کو برباد، کئی بچوںکو تیم اور کئی بہنوں کے بھائی اور سہاگ کو چھین لیا،اس سانحہ کو آج10 سال بیت گئے، تاہم متاثرین اور اہلیان کراچی آج تک اس منظر کو نا بھلا سکے۔

تفصیلات کے مطابق 3 مارچ 2013 کی رات عباس ٹاؤن کے مومنین کیلئے قیامت سے کم نا تھی جب سعودی فنڈڈملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کی مدد سے وحشی تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نےبارود سے بھر ی کار کو عباس ٹاؤن کے رش بھرے علاقہ میں اُڑا ڈالا۔

بعد نماز مغربین عباس ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں 50 سے زائد مومینن نے جام شہادت نوش کیا جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے، ان شہداء میں بہت سے اہلسنت بھائی بھی شامل تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں معاویہ کی حمایت میں ڈالر، ریال اور مولانا ڈیزل گٹھ جوڑ بے نقاب

متاثرین سانحہ عباس ٹاون ابھی تک اس منظر کو بھول نہیں پائے ان کا کہنا ہے کہ اس سانحہ نے ہماری دنیا ہی اُجاڑ دی تھی، لیکن حق کے راستہ میں جان و مال قربان کرنے کا درس ہمیں کربلا والوں نے دیا ہے، لہذا یہ مشکلات برداشت کرکے شاید ہم امامؑ کے قریب ہوجائیں،۔

رپورٹ کے مطابق اس سانحہ میں ملوث دہشتگردوں میں سے کچھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا، کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب تکفیری دہشتگرد محمد انور عرف مولوی عبداللہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا،اس دہشتگرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی گئی تھی، تاہم اس گرفتاری کے بعد عدالت نظام سے اسےسزا ملی یا نہیں اس حوالے سے کوئی اطلاعات چھ سال بعد بھی پوشیدہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button