دنیا

میرا قتل بھی ہوسکتا تھا: نیتن یاہو کی بیوی کا دعویٰ

شیعہ نیوز:تل ابیب میں مظاہرین کے درمیان محصور اسرائیلی وزیراعظم کی بیوی نے اس واقعے کو ایک ’خوفناک واقعہ‘ قرار دیا جو ان کے مطابق ’قتل‘ کا باعث بن سکتا تھا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو کی بیوی سارہ نیتن یاہو نے، جنہیں بدھ کی رات تل ابیب میں ایک بیوٹی پارلر میں مظاہرین نے گھیر لیا تھا، اس بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

رشا ٹو ڈے کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم کی بیوی نے تل ابیب میں اپنے ہیئر سیلون کے سامنے مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر تنقید کرتے ہوئے اس تنازعہ کے بارے میں لکھا کہ یہ محاذ آرائی قتل پر منتج ہو سکتی تھی۔

سارہ نیتن یاہو نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ کل جو خوفناک واقعہ پیش آیا وہ قتل پر منتج ہو سکتا تھا۔ یہ انتشار کو روکنے کا وقت ہے، یہ وقت ہے کہ حزب اختلاف کے لیڈرز تشدد، افراتفری اور اشتعال انگیزی کی مذمت کریں۔

نیتن یاہو کی بیوی نے سیکیورٹی فورسز، خاص طور پر حکومت کے داخلی سیکورٹی کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گوویر اور تل ابیب کے پولیس کمشنر کوبی شابتائی کا شکریہ ادا کیا کیونکہ وہ ذاتی طور پر ان کی سیکورٹی کو لے کر تشویش میں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button