
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
اٹک، نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد جامعہ جعفریہ کے زیر اہتمام ہوا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نہج البلاغہ کانفرنس جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ جنڈ میں منعقد ہونیوالی نہج البلاغہ کانفرنس سے مرکزی سیکـــرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیـــر حســـن میثــــمی نے خصوصی نے خطاب کیا۔
جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ جلسے کے موقع پر منعقد ہونیوالی نہج البلاغہ کانفرنس میں دیگر مدارس کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔ سالانہ نہج البلاغہ کانفرنس میں علماء کرام اور مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں وزیر داخلہ لاہور میں ایک اور سانحہ ماڈل ٹاون چاہتا ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما ءکونسل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ملکی و معــــروضی حــــالات پر گفتگو کی۔