مشرق وسطی

ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر سید حسن نصر اللہ کا ردعمل

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے آج حزب اللہ کے ایک اعلیٰ اہلکار «حاج اسد محمود صغیر» (حاج صالح) کی تجلیل و تکریم کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی ایک اچھی پیش رفت ہے اور ہم اس پر خوش ہیں، کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدام خطے کی اقوام کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اور سعودی عرب کا باہمی معاہدہ اپنے صحیح انداز میں اور معمول کی راہ پر آگے بڑھے تو لبنان سمیت خطے کے لیے نئے افق کھول دے گا۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے لبنان میں جاری صدر کے انتخاب کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ نامزدگی کا حق کسی مخصوص گروہ اور قبیلے تک محدود نہیں اور کوئی بھی نمائندہ اور کوئی بھی پارلیمانی پارٹی جسے چاہے نامزد کر سکتے ہیں۔ ہم کسی پر صدارتی امیدوار ملسط کرنا نہیں چاہتے بلکہ صدارت کے معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button