دنیا

اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر یو این سیکرٹری جنرل کی نکتہ چینی

شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اسلاموفوبیا کے عالمی دن کی مناسبت اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شکلوں اور بہانوں سے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تقریباً 2 ارب مسلمانوں کی آبادی ہے جنہیں صرف اور صرف ان کے اعتقادات کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کا عمل ہمیں کمزور بنا دیتا ہے اس لئے ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند کریں۔

واضح رہے کہ اقوام متحد نے پاکستان کی پیش کردہ تجویز پر ایک قرارداد پاس کر کے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button