پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

موجودہ ملکی صورتحال کا اصل فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہورہا ہے، علامہ باقر زیدی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے ملکی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی خاطر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، موجودہ ملکی صورتحال کا اصل فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہورہا ہے، اتحادی حکمران جماعتوں کا ہدف ملکی سالمیت و استحکام نہیں صرف سیاسی انتقام ہے، برسر اقتدار اتحادی ملکی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، گزشتہ دس ماہ سے اتحادی حکومت نے ملک کو شدید بحرانوں کا شکار کردیا ہے، وطن عزیز ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، زمان پارک ریاستی اداروں کی جانب سے عوام پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، محافظ خود عوام پر تشدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انارکی پھیلانے والی جماعتوں کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگیا ہے، عمران خان پر الزام لگانے والے پورے ملک کو توشہ خانہ سمجھ کر کھا گئے، ملکی عدلیہ پہلے گزشتہ دہائیوں میں قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کی ناجائز دولت کو واپس وطن لائے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اب مزید بحرانوں کا شکار نہیں ہوسکتا، عوام فرسودہ اور کرپٹ سیاسی جماعتوں کو مسترد کرچکی ہے، کرپٹ اتحادی حکمران جماعتوں کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا، مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، ہم پاکستان کی بقاء کے لئے اس کی خود مختاری کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button