اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مشکل وقت میں عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے زمان پارک کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں خون کی ہولی کھیل کر بھی امپورٹڈ حکومت اقتدار نہیں بچا سکتی۔ یزیدی حکومت نے نہتے لوگوں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کرکے ظلم کی تاریخ رقم کی ہے۔ مینار پاکستان کا جلسہ سیاست کے دھاروں کا رخ بدل دے گا۔ امپورٹڈ حکومت سازش کے تحت پرامن محب وطن قوتوں کو ریاستی اداروں سے لڑوا رہی ہے۔ قانون اور انصاف کے علمبرداروں کو میڈیا پر ریاستی دہشتگردی نظر کیوں نہیں آتی؟ عمران خان کی گرفتاری سے ملک بحرانوں کی دلدل میں دھنس جائے گا۔ حکومت انتشار کی بجائے انتخابات کروائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے مارنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ اب پولیس اور حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔ مشکل وقت میں عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری لاشوں سے گزر کر کوئی عمران خان کو گرفتار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر ملک کی سب سے مقبولیت شخصیت کی جان بھی عزیز ہے۔ لاٹھی گولی اور تشدد سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ مسائل اور بحرانوں کے حل کیلئے انتخابات ضروری ہیں۔ زمان پارک میں لاقانونیت کا ذمہ دار رانا ثنااللہ اور محسن نقوی ہیں۔ حکمران ماڈل ٹاؤن کی طرز پر ایک اور سانحہ چاہتے ہیں۔ قاتل حکمرانوں کو ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بدبخت حکمرانوں کی ضد نے پورے ملک کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔ پُرامن شرکاء پر ظلم و جبر اور وحشت و بربریت یزیدی فعل ہے۔ حکومتی ریاستی دہشتگردی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے ملک بھر سے سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کو اتوار کو مینار پاکستان پہنچنے کی ہدایت بھی کی اور کہا اتوار کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button