مشرق وسطی
سعودی عرب اور شام کے درمیان مذاکرات کا آغاز
شیعہ نیوز: سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کونسلر سروسز کی بحالی کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اور شام نے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
شام کے انٹیلی جینس چیف حسام لوقا نے چند روز قبل سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا جس کے دوران سفارت خانے دوبارہ کھولے پر جانے پر اتقاق کیا گیا۔
اتوار کے روز ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب دس سال کے بعد، دمشق میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔