90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہونگے، عمران خان
شیعہ نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا۔
عمران نے لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 90 روز کے اندر الیکشن نہ کروائے گئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی جب کہ ہم سڑکوں پر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ ہندوستان سے دوستی چاہتے تھے اس لیے معاملات خراب ہوئے، جنرل باجوہ کے خلاف احتساب فوج کے اندر سے ہونا چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی ہمارے اور اسٹیبلیشمنٹ کے درمیان کسی قسم کا کردار ادا نہیں کر رہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود اور پرویز الٰہی کو دوسری جماعتوں سے رابطہ بحال کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، پارٹی کے کسی بھی رکن کے دیگر جماعتوں اور سیاسی شخصیات سے ملنے پر کوئی پابندی نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے سوموٹو کے ذریعے اسمبلی بحال کی تو اس وقت سو موٹو ٹھیک تھا، اب سپریم کورٹ نے الیکشن کے لیے سو موٹو لیا تو یہ لوگ سپریم کورٹ کے پیچھے پڑ گئے ہیں، کس قانون کے تحت توڑی گئی پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال ہو سکتی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب جرائم پیشہ افراد ہیں، میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا۔ ان کے خلاف عدالت میں کیس درج کروانے جا رہا ہوں۔
’آج فنڈزنہیں ہیں تواکتوبرمیں بھی نہیں ہوں گے‘
بعدازاں ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 90دن میں الیکشن لازم ہیں اس لیےاسمبلیاں توڑیں،اکتوبرمیں ایساکیاہوگاجوآج نہیں ہے، ہمیں بھی سمجھائیں،کیا اکتوبرمیں الیکشن کرانےکےلیےحالات ٹھیک ہوجائیں گے؟آج فنڈزنہیں ہیں تواکتوبرمیں بھی نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھےخدشہ ہےیہ اکتوبرمیں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے، 90دن کےبعدنگران حکومتوں کی کیاحیثیت رہ جائےگی؟ ان کواندازہ نہیں90دن میں الیکشن نہ ہوئےتوملک کس طرف چلاجائےگا۔
عمران خان نے کہا کہ نگران حکومتیں جوکررہی ماضی میں کسی نےنہیں کیا، الیکشن میں تاخیرسے پی ڈی ایم کوفائدہ ہے پاکستان کونہیں، نظرآرہاہےانتخابات میں ان کی سیاسی موت ہے، پی ڈی ایم کہتی ہےسپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ قوم کےڈرسےکہہ رہےہیں کہ عدالت کافیصلہ نہیں مانیں گے، سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانیں گے تواس کاکیامطلب ہوگا،میں نےالیکشن کاعلان کیاتوسپریم کورٹ نےسوموٹولیا،اس سوموٹوایکشن کافیصلہ ہمارےخلاف آیا۔