پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ مسنگ پرسن وسیم رضا کے والد اپنے بیٹے کو دیکھنے کی حسرت لیے دار فانی سے کوچ کرگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ مسنگ پرسن وسیم رضا کے والد اپنے بیٹے کو دیکھنے کی حسرت لیے دار فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ کئی دنوں سے شدید علیل تھے۔

سید وسیم رضا کو گزشتہ 8 سالوںسے جبری گمشدگی کا سامنا ہے جبکہ ان کے ضعیف والد سید ہاشم رضا اپنے لخت جگرکو دیکھنے کی حسرت لیے آج دار فانی سے کوچ کرگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سانحہ چلاس 3اپریل 2012 ، جب بسوں میں مومنین کو شناخت کرکے شہید کردیا گیا

اس سے قبل بھی مسنگ پرسنز کے والدین ان کی واپسی کی امید دلوں میں لیے دار فانی سے کوچ کرچکے ہیں لیکن گمشدہ کرنے والے ظالموں کے دل میں ذرہ برابر بھی رحم نہیں آرہا۔

شیعہ لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ آج بھی اپنے پیاروں کی واپسی کی امید میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کہ شاید کہیں سے ان کے پیارے کی واپسی کی راہ نکل آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button