دنیا

فلسطین کی حمایت میں اقوام متحدہ میں 2 قراردادوں کی منظوری

شیعہ نیوز: فلسطینی ذرائع کے مطابق پہلی قرارداد مقبوضہ فلسطینی علاقوں منجملہ مشرقی بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری کی مخالفت کے بارے میں تھی جس کی اڑتیس ملکوں نے ووٹ دے کر منظوری دی جبکہ چار ملکوں نے مخالفت کی اور پانچ ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری قرارداد فلسطینیوں کے مستقبل کے تعین کے بارے میں تھی جسے اکتالیس ملکوں کے ووٹوں سے منظوری دی گئی، تین ممالک نے مخالفت کی اور تین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اس سلسلے میں فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں منظور کی جانے والی قراردادوں کی حمایت کرنے والے ملکوں کی قدردانی کی ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین اور خاصطور سے فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت میں اکثریت سے پانج قراردادیں پاس کی تھیں۔

اس قسم کی قراردادیں ہر سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی جاتی ہیں جن کے لئے ایک سو ترانوے اراکین اپنے حق رائے کا استعمال کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button