مشرق وسطی

جارح ممالک، مذاکرات کے موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں: یمن

یمن کے نائب وزیراعظم نے سعودی اتحاد کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ مذاکرات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کو اس کےانجام تک پہنچانے کی کوشش کریں۔

یمن کے نائب وزیراعظم جلال الرویشان نے کہا ہے کہ جارحیت اور محاصرے کے خاتمے کے لئے جارح ممالک کے اتحاد سے گفتگو کی جائے گی لیکن اندرونی سیاسی راہ حل کا تعلق صرف یمنی عوام سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعا، امن کے تحت منصفانہ طریقے سے اپنے قانونی حقوق حاصل کرنا چاہتا ہے جس کے لئے مذاکرات کے مختلف مراحل کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعا اپنی شرطیں تبدیل نہیں کرے گا۔

انہوں نے امن کے سلسلے میں انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی ہدایات کو کافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب مزید مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

جلال الرویشان نے کہا کہ یمن نے امن مذاکرات کا جو موقع فراہم کیا ہے، جارح ممالک کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 یمن کے نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ جارح اتحاد میں شامل ممالک جان لیں کہ امن اسی وقت قائم ہوگا جب حملے بند اور یمنی عوام کا محاصرہ ختم ہو جائے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ بین الاقوامی قوانین دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔

یاد رہے کہ گذشتہ آٹھ اپریل کوایک سعودی وفد صنعا پہنچا تھا جہاں عمان کی ثالثی میں یمن اور سعودی امن مذاکرات انجام پائے۔

مبصرین ان مذاکرات کو علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کی راہ میں ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button