پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

8 شوال یوم انہدام جنت البقیع تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز: 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین نے کراچی میں خوجہ مسجد کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی، علامہ علی انور جعفری، ناصر حسینی نے کہا کہ 8 شوال 1344 ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے کہ جب آل سعود نے جنت البقیع میں اہل بیتؑ و امہات المومنینؓ اور اصحاب رسولؓ کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا، مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا، تمام عالم اسلام خصوصاً شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، دانشور، اہل منبر اور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار و منہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ پر لازم ہے کہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کرے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں تاکہ حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ سعودی حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر مزارات اہل بیتؑ و ازواج رسولؓ اور اصحاب رسولؓ کی تعمیرات کرکے امت مسلمہ کے مطالبے کو پورا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button