پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم انہدام جنت البقیع، کراچی میں آئی ایس او طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے زیِر اہتمام آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مولانا حیات عباس نجفی اور فاضلہ قم ثروت زہرا نے خصوصی شرکت کی اور شرکائے احتجاج سے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سن 1925ء میں اہل بیت رسولؑ اور جلیل القدر صحابہ کرامؓ کے مزارات کو منہدم کیا گیا جس کے باعث مسلمانان عالم کے اندر غم و غصہ کی فضا پھیلی، انہدامِ جنت البقیع کا مسئلہ کسی ایک مسلک کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا میں موجود تمام عاشقان اہلِ بیتؑ و صحابہ کرامؓ کے جذبات کا مسئلہ ہے، اس المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعمیرِ جنت البقیع میں اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے، اہلِ بیتؑ و صحابہؓ کی قبور کی بےحرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی، بیدار ملتِ اسلام اور بلخصوص ملتِ تشیعُ کو ان عظیم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی حفاظت بھی کرنی پڑی تو صفِ اول میں اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دیں گے لیکن مزارات و قبور پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فقط جنت البقیع کی فی الفور تعمیر ہی اس غم و غصے کا واحد حل ہے۔

مقررین نے سعودی عرب اور ایران دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتِ اسلامیہ کی دو بڑے بازؤں میں باہمی اتحاد و اتفاق تفرقہ بازی پھیلانے والوں کے منہ پہ طمانچہ ہے، مملکتِ خداداد پاکستان نے بھی ازل سے اتحاد کی کوشش کی ہے اور ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، دنیا بھر کے مسلمان اگر آپس میں اتفاق برقرار رکھیں تو ملتِ اسلام دنیا میں کامیاب ترین جماعت کی صورت میں ابھرے گی اور مسئلہ فلسطین اور کشمیر بآسانی حل ہوجائیں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہل بیت رسولؑ اور صحابہ کرامؓ کے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button