یوکرین کے صدر ہتھیار کیوں رکھتے ہیں اپنے پاس؟
شیعہ نیوز: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے ساتھ ایک پستول رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ باقاعدگی سے شوٹنگ کی مشق کرتے ہیں۔
راشا ٹوڈے کے مطابق، زیلنسکی نے بروز ہفتہ ایک مقامی یوکرینی چینل پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس ایک بندوق ہے، میں گولی چلانا جانتا ہوں۔
انہوں نے بندوق اٹھانے کا دعویٰ کیا لیکن رپورٹر کے اس سوال کی تردید کی کہ یہ بندوق گرفتاری سے بجنے اور خود کو موت کے گلے لگانے کے لئے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ نہیں، یہ پستول خود کو گولی مارنے کے لئے نہیں ہے، یقیناً یہ سامنے والے فریق پر چلانے کے لئے ہے، جنگ کے ابتدائی مراحل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے روسی افواج کے ہاتھوں پکڑے جانے کو رسوائی قرار دیا۔
یوکرین میں روسی اسپیشل ملٹری آپریشن کے آغاز کے بعد یوکرین کے حکام نے دعویٰ کیا کہ روسی اسپیشل فورسز نے کیف میں گھس کر بانکووا اسٹریٹ پر صدارتی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔