سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی کے قتل میں امریکی سی آئی اے ملوث
شیعہ نیوز:امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینڈی کے بھتیجے اور دو ہزار چوبیس کے نامزد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینڈی نے ریڈیو سے نشر کئے جانے والے ایک پروگرام میں امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینڈی کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینڈی کے قتل میں امریکی سی آئی اے ملوث رہی ہے۔انھوں نے اس سلسلے میں اپنے دعوے پر تاکید بھی کی ۔
جان ایف کینڈی بائیس نومبر انیس سو ترسٹھ کو ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں، کی جانے والی فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔
سرکاری تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ قاتلانہ حملہ، لی ہاروی اسوالڈ نے کیا ۔ سن انیسسو چونسٹھ کی کمیشن رپورٹ میں بھی کہا گیا کہ اس نے یہ حملہ تن تنہا کیا تھا جبکہ اپنی گرفتاری کے دو روز بعد ہی حملہ آور قاتل اسوالڈ بھی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا تھا۔