باخموت کے مغرب میں جھڑپیں جاری، روس بڑی کامیابی کی تیاری میں
شیعہ نیوز:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران، دو سو تیس سے زیادہ یوکرینی فوجی اہلکاروں اور کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، روس کی اسپیشل فورس نے خرسون کے علاقے میں بھی خصوصی فوجی آپریشن کرکے دو بڑے توپخانوں کو تباہ اور بیس یوکرینی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔ دریں اثنا یوکرین کے ہتھیاروں کا بھی ایک گودام تباہ کردیا گیا۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ باخموت شہر کے شمال مغربی اور مغربی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ باخموت یا روس کے بقول آرتیموفسک، گذشتہ چند مہینے سے ماسکو اور کیف کے درمیان محاذ آرائی کا میدان بنا رہا اگر روس نے اس مہم میں کامیابی حاصل کرلی تو اسے گذشتہ آٹھ مہینے میں ماسکو کی سب سے بڑی جیت سمجھا جائے گا ۔ روس کا کہنا ہے کہ باخموت پر مکمل قبضے سے یوکرین کے مشرقی علاقے میں پیش قدمی کی راہ بھی ہموار ہوجائے گی۔