پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایک ہفتے میں مزید 3عزادار لاپتہ

شیعہ نیوز:پاکستان میں جنگل کا قانون نافذہوچکا ہے، دہشت گرد بے لگام جبکہ محب وطن شیعہ نوجوان ریاستی جبر و تشدد کا شکار ہیں، شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، کراچی میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید 3 شیعہ عزادار جوانوں کو قانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا ہے ۔ ایک نوجوان اپنے گاڑی سمیت اغواء کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے قانون کے نفاذ کے نام پر قانون شکنی میں مصروف بعض ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے ماورائے آئین وقانون مزید تین نوجوانوں کو اٹھا کر جبری لاپتہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوانوں کی شناخت احرار مجتبٰی اور تاجدار علی کے ناموں سے ہوئی ہے، احرار مجتبٰی کو اسکی نئ کار کلٹس سمیت جبری گمشدہ کردیا ہے۔ جبکہ تیسرے نوجوان کے بارے میں تفصیلات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران رمضان سے لیکر ابتک صرف کراچی سے دس سےزائد شیعہ نوجوانوں کو جبری گمشدہ کیا گیا، جن میں سے چند کو جھوٹے مقدمات میں ملوث قرار دیکرمختلف تھانوں میں گرفتاریاں ظاہر کی گئیں انُ میں سے کچھ نوجوانوں کوعدالت سے ضمانت پر رہا کروالیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button