مشرق وسطی

صیہونی، شہیدوں کے نام سے بھی خوفزدہ، شہید معتز الخواجہ کا گھر تک مسمار کردیا

شیعہ نیوز: صیہونی فوجیوں نے پہلے رام اللہ کے مغرب میں واقع نعلین کالونی کو اپنے محاصرے میں لیا، اس کے بعد فلسطینی مجاہد شہید معتزالخواجہ کے گھر پر دھاوا بول کر، اس رہائشی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

بتایا جا رہا ہے کہ شہید معتزالخواجہ نے تل ابیب کی ڈیزنگوف سڑک پر شہادت پسندانہ کارروائی کرکے متعدد صیہونیوں کو ہلاک کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے چار گھنٹے تک نعلین کالونی کو محاصرے میں رکھا ۔ عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے اس دوران غاصب فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور شہید معتز الخواجہ کے گھر کو تباہ ہونے سے بچانے کی بھرپور کوشش کی ۔ اس دوران صیہونی فوجیوں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے علاقے میں آنسو گیس کے گولے داغ کر فلسطینیوں کو پریشان کرڈالا۔

بتایا جا رہا ہے کہ غاصب فوجی نعلین کالونی کو مسلسل نشانہ بنا کر فلسطینیوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم فلسطینی نوجوانوں نے ڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا اور ان کے ناپاک منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button