اہم پاکستانی خبریں

ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم

شیعہ نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سیاستدانوں کے بھیس میں شرپسندوں اور آگ لگانے والوں نے ریاستی علامتوں پر حملے کیے ایسے لوگ مذاکرات کے حقدار نہیں۔ ایسے شرپسند عناصر کو ان کے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔ جمہوری ممالک میں ایسا ہی ہوتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاسی عمل کا حصہ ہوتے ہیں جن کی مدد سے جمہوریت پختہ ہوتی اور پروان چڑھتی ہے۔ متعدد سیاسی اور آئینی کامیابیاں مذاکرات کے ذریعے سے ہی حاصل کی جاتی ہیں تاہم سیاست دانوں کے بھیس میں موجود شرپسندوں سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button