سکردو، عمائدین سکمیدان کی صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی کے ساتھ اہم نشست
شیعہ نیوز:سکمیدان سکردو کے عمائدین کی نائب امام جمعہ و صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ سید باقر الحسینی کے ساتھ اہم نشست ہوئی، جس میں شتونگ نالہ ڈائیورجن تحریک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ حالیہ خطبہ جمعہ کے بعد سکردو کے مختلف علاقوں اور تنظیموں کا نائب امام جمعہ و صدر انجمن امامیہ بلتستان سے ملاقات اور بیانیہ کی مکمل حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج عمائدین سکمیدان نے خواجہ محمد علی خان مرحوم کے گھر ایک اہم نشست رکھی جس میں مرکز کے حالیہ بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس اہم تحریک کیلئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی اور مل کر اس تحریک کو لوگوں تک پہنچانے اور ہر طرح کے تعاون کا اعادہ کیا گیا۔ آغا سید باقر الحسینی نے عمائدین و نوجوانوں سکمیدان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکمیدان کے عمائدین اور نوجوانوں نے ہمیشہ مرکز کے اعلان پر لبیک کہا ہے اور ہر طرح کے تعاون کرتے رہے ہیں، امید ہے اس بار بھی عمائدین اور نوجوانوں سکمیدان اس اہم عوامی ایشوز پر مکمل تعاون کریں گے۔