معروف شاعر اہلبیت استاد سید سبط جعفر سمیت ایم کیو ایم رہنما ساجد قریشی، وقاص قریشی کے قتل میں ملوث 6ناصبی دہشتگرد گرفتار
کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کے اینٹی ایکسٹریمنزم سیل نے ایک چھاپہ مار کاروائی میں کالعدم دہشت گرد ناصبی گروہ لشکر جھنگوی کے چھ ناصبی یزیدی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ہونے والے ناصبی یزیدی دہشت گرد معروف شاعر اہل بیت علیہم السلام و استاد پروفیسر سید سبنط جعفر شہید کو قتل کرنے سمیت ایم کیو ایم رہنما ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے جبکہ ان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
جمعرات کے روز ایس ایس پی چوہدری اسلم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے اورنگی ٹائون کے علاقے قذافی چوک پر ایک خفیہ کاروائِ میں کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے چھ ناصبی یزیدی دہشت گردوں محمد عاصم عرف کیپری والا، اور اس کے بھائی عبید الرحمن کے ساتح ساتح طلحہ بن بدر، کاظم علی شاہ، محمد شہاب، اور محمد فرحان کو گرفتار کر کے تین خود کش جیکٹس ، بارہ دستی بم ، تین پستول،اور ۸۰ مختلف اقسام کی گولیاں برآمد کر لی ہیں۔
ایس ایس پی چوہدری اسلم کاکہنا تحا کہ گرفتار ہونے والے ناصبی یزیدی دہشت گرد معروف شاعر اہلبیت علیہم السلام اور استاد سید سبط جعفر سمیت ایم کیو ایم رہنما اور رکن صوبائِ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی کے ساتھ ساتھ سید ساجد کاظمی، امبر نقوی، ان کے بھائی سلمان نقوی، وقار حسین، ساجد، محسن، یاور جعفری، جعفر جعفری، نذر عباس، اور مقبول کشمیری سمیت پچاس سے شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں اور دوران تفتیش دہشت گدوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ناصبی یزیدی دہشت گردو کا سرغنہ محمد عاصم عرف کیپری والا ہے۔جبکہ ناصبی یزیدی دہشت گ گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔