پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس موخر کردی گئی، شیعہ علماء کونسل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے 17 جون کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہونے والی پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کو موخر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے سوشل میڈیاپر جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ موسمی صورتحال اور انتظامی امور میں دشواری کے سبب17 جون کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہونے والی’’ پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس ‘‘کو موخر کردیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم کا ضلع ملیر کی مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ
علامہ اسد اقبال زیدی نے بتایا کہ کانفرنس اب 9 جولائی کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگی۔