سنٹرل ایگزیکٹو کونسل عزاداری ونگ پاکستان کا پہلا باضابطہ اجلاس، رہنماوں کی علامہ راجہ ناصرعباس سے بھی ملاقات
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی، انچارج مرکزی سیکرٹریٹ ارشاد بنگش، مرکزی کوآرڈینیٹر برائے اجرائی امور ایڈوکیٹ آصف رضا، صوبائی صدر عزاداری ونگ صوبہ سندھ سید زین رضوی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب انجنئیر مہر سخاوت علی سیال، صوبائی صدر بلوچستان محمد رضا ہزارہ اور صوبائی صدر کے پی کے نئیر جعفری نے شرکت کی۔ اجلاس میں عزاداری ونگ کے اغراض ومقاصد اور تنظیمی سٹریکچر پہ تفصیلی گفتگو ہوئی اور آئندہ تین ماہ کا تفصیلی پروگرام دیا گیا۔ ماہ ذی الحجہ میں تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز اور مرکز میں عزاداری کانفرنسز کا شیڈول طے کیا گیا۔ ماہ محرم کے حوالہ سے تفصیلی پروگرام ڈسکس ہوئے اور اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ بعدازاں مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے وفد نے چئیرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پہ تفصیلی ملاقات کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین کے ارمانی امور کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اُنہوں نے عزاداری سید الشہدا کے حوالے سے عزاداری ونگ کی ہر ممکن سرپرستی اور معاونت کا یقین دلایا۔