دنیا

طالبان کی انسان دوستانہ امداد کی اپیل

شیعہ نیوز: افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر اقتصاد دین محمد حنیف نے کابل میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈینیٹرایزابل سے ملاقات میں افغانستان کی تعمیر و ترقی اور فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی اپیل کی ہے۔

اس ملاقات میں انھوں نے کہا کہ اگرچہ افغانستان کو اہم انسان دوستانہ امداد فراہم کی گئی ہے تاہم یہ امداد کافی نہیں ہے اور اقوام متحدہ کو افغانستان میں تعمیری اور بنیادی طور پر مزید بہت کچھ کرنا ہو گا۔

کابل میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈینیٹر دفتر نے نو(9) جون کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران افغانستان میں ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد شہریوں کو تعلیم و تربیت، صحت، پناہ، خوراک اور پینے کے صاف پانی سے متعلق قابل ذکر امداد فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں بعض قدرتی آفات منجملہ قحط و خشک سالی، اور ٹڈی دل کے حملے سے اقتصادی بحران مزید پیچیدہ ہوا ہے جبکہ اس ملک کو امریکی فوجیوں کے بیس سالہ غاصبانہ قبضے کے نتیجے میں شدید ترین مسائل و مشکلات خاصطور سے اقتصادی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بڑھتی غربت و بے روزگاری کی بنا پر اس ملک کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ضرورت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button