پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حج پر ایسے امور انجام دیئے جائیں جن سے خدا اور اسکا رسولؐ راضی ہوں، مولانا محمد علی نقوی

شیعہ نیوز:جعفریہ حج فاؤنڈیشن کے تحت عازمین حج کی تربیتی نشست محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین مولانا محمد علی نقوی نے کہا کہ حج پر ایسے امور انجام دینے کی اشد ضرورت ہے جن سے خدا اور اس کا رسول (ص) راضی ہو، تمام امور کو سنجیدگی، ہوش اور عقلمندی سے انجام دیا جائے، حج امور کی انجام دہی میں خوشنودی خدا کو مد نظر رکھا جائے اور ہر اس چیز سے پرہیز کیا جائے جیسے جھوٹ، بددیانتی اور جو امور خدا کی ناراضگی کا سبب بنیں۔

مولانا محمد علی نقوی نے مزید کہا کہ حج کی مسائل کیلئے خواتین اور مرد حضرات کے علیحد علیحدہ مسائل ہیں جن کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے لہٰذا ہمیں تمام امور خصوصاً واجبات، مستحبات اور سنتوں کے معیار کو پرکھ کر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں انہیں سعودی عرب میں قوانین کا احترام کرنا ہوگا تاکہ ملکی وقار بحال رہے۔ تقریب میں خواتین اور مرد حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور حج امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button