ماسکو کے خلاف یوکرین کی جوابی کارروائی، کی ایف کو بھاری پڑ سکتی ہے: امریکہ
شیعہ نیوز: پینٹاگون کی معاون ترجمان سبرینا سنگھ نے ماسکو افواج کے خلاف یوکرین کی نام نہاد جوابی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن پر شروع سے یہ بات تقریبا واضح ہوگئی تھی کہ روسی افواج کے خلاف جوابی کاروائی کی جنگ ایک مشکل جنگ ہوگی جو کہ طوالت کا بھی شکار ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ہمارا جانی نقصان بھی ہوگا جو کہ ناگوار بات ہے۔
سبرینا سنگھ نے کہا کہ کی ایف کی جوابی کاروائی اس لئے بھی مشکل ہوگی کہ روسی افواج حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیتی ہیں جس طرح سے اب تک کرتی چلی آئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ روس نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ یوکرین کی جوابی کاروائی میں، کی ایف کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس شکست کے باوجود، یوکرین کے صدر زیلینسکی مغرب سے بدستور مزید ہتھیار لینے پر اصرار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کی ایف نیٹو اور امریکہ کی لڑائی لڑ رہا ہے لہذا یوکرین کو ہتھیار دینا مغرب کی ذمہ داری ہے۔