پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سوئیڈن میں قرآن نذر آتش کرنا بدترین دہشتگردی ہے، علی حسین نقوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں عیدالاضحی کے دن مسجد کے سامنے سرکاری سرپرستی میں قرآن نذر آتش کرنا بدترین دہشتگردی ہے، اظہار رائے کی نام نہاد آزادی کہیں بھی دو ارب انسانوں کے جذبات کو اس طرح مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی، اس فعل قبیح پر اقوام عالم کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔ ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو بھی اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے کہ اپنی ذات پر ایک جملہ برداشت نہ کرنے والے یہ حکمران کس طرح قرآن کی مسلسل توہین برداشت کرتے ہیں، اگر ان حکمرانوں نے اس بدترین دہشتگردی کو روکنے کا کوئی راستہ نہ نکالا تو کل یہ سب اللہ کے سامنے مجرم کی حیثیت میں کھڑے ہوں گے۔ علی حسین نقوی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو سوئیڈن سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے اور او آئی سی میں سوئیڈن کے خلاف حکمت عملی کے ذریعے سفارتی و اخلاقی تعلقات ختم کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی تو پھر عام انتخابات میں وہ اہل ایمان سے ووٹ کی امید نہ رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button