مشرق وسطی

فلسطینیوں کے قتل عام کیلئے صیہونی دہشتگرد اور جنگجو گروہ تشکیل

شیعہ نیوز:دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں ناجائز صیہونی کالونیوں کے انتہا پسند باشندوں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی املاک پر حملوں اور انھیں نذر آتش کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے سیکیورٹی اور خفیہ اداروں نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کیلئے اس علاقے میں صیہونی دہشتگرد اور جنگجو گروہ تشکیل پانے کا خطرہ ہے۔

اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق ناجائز صیہونی حکومت کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کے خفیہ ادارے شاباک اور اس حکومت کے بعض اعلی حکام نے نیتن یاہو کی کابینہ کے بعض انتہا پسند وزیروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی کالونیوں کے باشندوں کے مجرمانہ اور نسل پرستانہ اقدامات کی پس پردہ حمایت پر تنقید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button