پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ختم نبوت، ولایت، عاشورہ اور مہدویت ہمارے نصاب کے اہم ترین عنوانات ہیں،علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

شیعہ نیوز:مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ غدیر و عاشورا کانفرنس کا جامعہ الصادق جی نائن اسلام آباد میں انعقاد، کانفرنس میں ملک بھر سے بزرگ و جید علمائے کرام کی کثیر تعداد میں شرکت اور خطاب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ملت جعفریہ میں عقیدہ توحید روشن اور واضح ہے، ختم نبوت، ولایت، عاشورہ اور مہدویت ہمارے نصاب کے اہم ترین عنوانات ہیں، ختم نبوت کے حوالے سے وطن عزیز میں ملت تشیع کی خدمات اور کاوشیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں، اس کے ثبوت کے لیے ملکی تاریخ میں جب قادیانیت کا مسئلہ زیر بحث آیا تو جہاں علمائے اہلسنت کی خدمات شامل تھیں وہاں ہمارے بزرگ علماء کا کردار بھی اہم تھا۔
کانفرنس سے علامہ سید حسنین عباس گردیزی ،علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ جہانزیب علی جعفری علامہ سید ثمر عباس نقوی و دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ اصغر عسکری اور ڈاکٹر عیسیٰ آمینی نے انجام دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button