پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نا اہل حکومت کی نا قص پالیسیوں کہ وجہ سے موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،ایم ڈبلیوایم

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے پولٹیکل کونسل کے اہم اجلاس میں کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمران بھی صرف وصرف قوم کولولی پاپ دے رہے ہیں امپورٹڈحکمرانوں کوملک وقوم کی عزت اورتعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، مہنگائی کے سونامی اورعفریت نے قوم کونگل لیاہے،اگرمہنگائی کی موجودہ رفتاربرقراررہی تو خطرہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام اجتماعی خودکشیاں کرنے پرمجبورنہ ہوجائیں،ان خیالات کو اظہار علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس انچولی میں پولٹیکل کونسل کے اہم اجلاس میں کیا سید علی حسین نقوی نے کہاکہ آ ٹے ودیگراشیاء ضروریہ کی اضافہ نا اہل حکومت کی نا قص پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ روزانہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی کا ایک نیا کارنامہ دیکھنے کو ملتا ہے، کبھی پتہ چلتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کبھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، کبھی روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور اب آٹے کی قیمت بھی عروج پر پہنچی ہوئی ہے علی حسین نقوی نے کہاکہ دودھ،پیٹرولیم مصنوعات ودیگراشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،موجودہ امپورٹڈ حکومت اپنے دور اقتدارمیں عوام کو مہنگائی،بے روزگاری،غربت،کرپشن،لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہ دے سکی،امپورٹڈ حکومت نے عوام کو کرپشن مافیا،ذخیرہ اندوزاورمہنگائی مافیاکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے،جمہوریت کی دعویدار حکومت نے اپنے دوراقتدارمیں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کر ڈالا،انہوں نے کہا کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی سے حکمران عیاشی کررہے ہیں۔حکومت اگر ملک بچانا چاہتی ہے تو کرپشن کو ختم کرے۔ موجودہ حالات میں
عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button