مشرق وسطی

جنین کی فتح عظیم تھی: جہاد اسلامی

شیعہ نیوز:فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جنین کیمپ پر حالیہ حملے میں صیہونی حکومت کی ناکامی مزاحمت کی تاریخی فتح ہے۔

فلسطین کے جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے جنین کیمپ کے حالیہ شہداء کے اہل خانہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جنین کیمپ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کی طرف اشارہ کیا اور اس حکومت کی ایک بڑی ناکامی کے طور پر اس حملے کو یاد کیا۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق، اس فون کال میں النخالہ نے صیہونی اور دہشت گردانہ منصوبے” کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کے مضبوط ارادے پر زور دیا اور کہا کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کو جنین میں بہنے والے خون کے ہر قطرے پر فخر ہے اور اسے وہ قیمتی سمجھتی ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ جنین کیمپ میں پیش آنے والا واقعہ صیہونی دشمن کے خلاف ایک عظیم فتح تھی؛ جنین بٹالین کی کمان اور تمام مزاحمتی تنظیموں نے میدان میں بڑی استقامت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

جنین شہر پر صیہونی حکومت کی وسیع جارحیت بروز پیر 3 جولائی کی صبح شروع ہوئی اور 48 گھنٹے تک جاری رہی۔ ایک ایسا حملہ جس میں جنین میں بے مثال تباہی ہوئی اور 120 فلسطینیوں کی اسیری کے علاوہ 12 فلسطینی شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button