پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چکوال، سوشل میڈیا پر مکتب تشیع کی توہین کرنیوالے اہلسنت نوجوان کیخلاف مقدمہ، شیعہ رہبر کمیٹی کا مقدمہ کے اخراج کا مطالبہ

شیعہ نیوزؒ پنجاب کے ضلع چکوال موضع ویرو لکھوال اہلسنت نوجوان کی طرف سے سوشل میڈیا پر مکتب تشیع کی توہین کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ اس حوالے سے چکوال میں شیعہ قومی تنظیموں کی مشترکہ باڈی شیعہ رہبر کمیٹی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہم اہل تشیع کی ایک نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے اس ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے مقدمہ کے فوری اخراج کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تکفیریوں اور فرقہ پرست انتہا پسندوں نے ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کر رکھا ہے، لیکن ایسے معمولی نوعیت کے معاملات پر مقدمات کا اندراج ان نوجوانوں کی مستقبل برباد کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم کے مقدمات قائم کرنے کا اختیار صرف ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ کے پاس ہے اور ہمارا اصولی موقف ہے کہ پنجاب پولیس کیطرف سے ان مقدمات کا اندراج خلاف قانون ہے، اس اہل سنت نوجوان کی معمولی سی غلطی کو بنیاد پر اس پر مقدمہ قائم کرنا زیادتی ہے، لہذا اس مقدمے کو خارج کرتے ہوئے اس نوجوان کو تنبیہ کر کے معاف کر دیا جائے، ہمارے نوجوانوں کو بھی چاہیئے کہ وہ کسی بھی انتہا پسند سرگرمیوں اور دوسرے مسالک و مذاہب کی توہین جیسے گھناونے عمل سے باز رہیں۔ شیعہ رہبر کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاکیزہ دین اسلام نے محبت و رواداری کا درس دیا ہے، محرم الحرام کو تمام شیعہ و سنی مسلمان مل کر اپنی اپنی عقیدت کے ساتھ منائیں اور ایکدوسرے کی مقدسات کا احترام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button