مشرق وسطی
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ, 18 سالہ فلسطینی شھید
صیہونی غاصب فوجیوں نے فوزی ھانی مخالفہ نامی 18 سالہ فلسطینی جوان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے شھید کر دیا ہے جب کہ اس فلسطین کی وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے فوزی مخالفہ اور محمد عمر مخیمر کی گاڑی پر مغربی نابلس میں فائرنگ کردی جس سے فوزی مخالفہ موقع پر شھید، جبکہ محمد عمر مخیمر کو زخمی حالت میں صیہونی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔فلسطینی ھلال احمر کے افسر احمد جبریل نے بتایا کہ شھید فوزی مخالفہ کے جسد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے چند گھنٹے پہلے رام اللہ میں بھی صیہونی فوج نے ایک 17 فلسطینی جوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔فلسطینی کے ساتھ ایک اور جوان کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔