مشرق وسطی

اسرائیلی واچ ٹاور پر فلسطینیوں کا حملہ

شیعہ نیوز ( مشرق وسطی) فلسطین کی مزاحمتی فورس کے جوانوں نے رام اللہ میں صیہونی فوجیوں کے ایک واچ ٹاور پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی فورس کے جوانوں نے اتوار کے روز دیسی ساختہ بموں سے رام اللہ کے شمال میں واقع عابود گاوں کے داخلی راستے پر واقع صیہونی فوجیوں کے ایک واچ ٹاور پر حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع سالم گاوں پر دھاوا بول دیا جس کے دوران ان کی فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی ۔ اس جھڑپ کے دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ بھی کی۔

صیہونی فوجیوں نے نابلس کے شمال مغرب میں واقع برقہ قصبے اور طولکرم کے قفین قصبے پر بھی حملہ کیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ رام اللہ کے شمال میں واقع جلزون کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم دو فلسطینی زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button