مشرق وسطی

دہشتگردوں کا ایرانی پولیس پر حملہ، 4 اہلکار شہید

شیعہ نیوز: ایران کےصوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر خاش تفتان شاہراہ پر دہشت گردانہ حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی خاش اور تفتان کی شاہراہ میں پولیس پٹرولنگ یونٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پولیس کے 4 جوان شہید ہو گئے۔

سیستان و بلوچستان پولیس انفارمیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اتوار کی سہ پہر خاش  تفتان  شاہراہ پر دہشت گردوں نے پولیس کی گشتی  گاڑی  پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد وہ بھی زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے سیستان و بلوچستان میں چار افراد پر مشتمل دہشت گرد گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

سپاہ پاسداران کی زمینی فورس کے شعبہ قدس نے تصدیق کی ہے کہ سپاہ پاسداران کے جوانوں کی کارروائی میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button