دنیا

روسی صحافی کے قتل کا ذمہ دار امریکہ ہے: روس

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارروا نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین روستیسلاو ژوراولوف کے قتل کے ذمہ دار ہیں اور انہیں اس جرم کی سزا مل کر رہے گی۔

یونسکو میں روس کے مندوب نے بھی ایک بیان جاری کر کے اس عالمی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کے اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کرے۔

روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق، ریانووستی نیوز ایجنسی سے وابستہ صحافی روستیسلاو ژوراولوف، امریکی کلسٹر بموں کی زد میں آ کر ہلاک ہوا تھا۔ یہ وہ بم تھے جو کچھ عرصے قبل یوکرین کے حوالے کئے گئے تھے۔

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دیمیتری پولیانسکی نے روسی صحافی کے قتل میں امریکہ کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے تمام اخلاقی حدیں پار کردی ہیں۔ اور وہ ایسے مہلک ہتھیار یوکرین کو فراہم کر رہا ہے جس کے ذریعے صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ زاپوریژیا میں قتل ہونے والے روسی صحافی کے ساتھ ان کے تین اور دوست بھی تھے جو اس حملے میں بری طرح زخمی ہوگئے ۔

قابل ذکر ہے کہ یہ کلسٹر بم، 80 کروڑ ڈالر پر مشتمل نئے امریکی فوجی پیکج کا حصہ ہیں جسے کیف کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button