دنیا

اسرائيلی فوج کا شیرازہ بکھر رہا ہے: اسرائيلی جنرل کا اعتراف

شیعہ نیوز:ریزرو فورس کے عہدیدار اور صیہونی حکومت کے سیکوریٹی ریسرچ سنٹر کے سربراہ جنرل تامیر ہائمین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائيلی فوج کا شیرازہ بکھرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے اسرائيل ہیوم اخبار میں اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ خود کو یہودی قوم کی فوج کہنے والی اسرائيل کی فوج کے بکھرنے سے اسرائيل کی سیکورٹی کے لئے بحرانی صورت حال پیدا ہو جائے گی اور بکھرنے کا یہ عمل شروع ہو چکا ہے اور فوج کو سیاسی حالات سے دور رکھنے کی کوششیں اب کامیاب نہيں ہو سکتیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے اندرونی حالات خاص طور پر عدالتی قوانین میں بنیادی تبدیلی کے قانون کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر، صیہونی جنرل اور سیکوریٹی ماہرین اسرائیل کی فوج میں خطرناک بکھراؤ کی جانب سے مدتوں سے خبردار کر رہے ہيں۔

اسی تناظر میں اسرائيلی میڈیا نے منگل کی شام بتایا تھا کہ ریزرو فورس کے 700 رضاکاروں نے اپنی یونٹوں سے دور رہنے کے اپنے فیصلے پر عمل کر دیا ہے اور اب وہ فوج کا حصہ نہيں رہيں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button