خانوادہ رسولؐ نے بے مثل قربانی دیکر دین کا دفاع کیا، علامہ نصرت بخاری
شیعہ نیوز: بزم خادمان اہل بیتؑ کے تحت مسجد و امام بارگاہ سامراہ رضویہ سوسائٹی فیز 2 میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین علامہ سید نصرت بخاری نے کہا کہ خانوادہ رسولؐ نے بے مثل قربانیاں دیکر دین کا دفاع کیا، آج مسلم امہ نجات، بخشش اور مشکلات سے نکلنے کیلئے انہی مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلیں کیونکہ اسلام میں جرأت و بہادری کے اعلیٰ روایات موجود ہیں اور کسی بھی ایسی فکر کا وجود نہیں جس میں انسانی تعلیمات سے تضاد ہوں اور قرآنی تعلیمات سے انحراف کیا جائے۔
علامہ سید نصرت بخاری نے عزاداران امام حسینؑ سے کہا کہ وہ اس سلسلے کو جاری و ساری رکھیں اور عزاداری امام حسینؑ مجالس اور ماتمی جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے اتحاد امت کا ثبوت دیں کیونکہ عزادارای امام حسینؑ ہماری شہہ رگ حیات ہے لہٰذا ہم ان افکار و نظریات کو فراموش نہیں کرسکتے، آج ہمارے حکمران اس پیغام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مسلمان بھی دوسری اقوام کی طرح اپنے عقائد و نظریات کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔