پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کربلا کا سب سے بڑا پیغام ظلم و جبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے: علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز: معروف عالم دین و خطیب اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کا امام بارگاہ ابوطالبؑ ڈیفنس میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قرآن کریم میں ہر خشک و تر کا بیان موجود ہے اور یہ لوح محفوظ سے قلب رسولؐ پر منتقل ہوا، قرآن کریم وہ معجزہ ہے جو حضورؐ کو عطا ہوا اور حضورؐ نے قرآن کے ہر حکم کو لوگوں تک پہنچایا اور یہ پیغام بھی دے دیا کہ میںؐ علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ تمہارے درمیان دو وزنی چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں ایک قرآن دوسرے اپنے اہل بیتؑ، اس لئے یہ بات سمجھ لینا چاہیئے کہ قرآن اور اہل بیتؑ ہی کے اتباع میں مسلمانوں کی سر بلندی کا راز ہے، کربلا کا سب سے بڑا پیغام ظلم و جبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے، امام حسینؑ قیامت تک کے لئے ہر حریت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button