پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محرم میں سیکورٹی فراہم کرنے پر سیکورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ملک بھر میں یکم تا دس محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے پر سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی کے ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، ہمیں امید ہے کہ صرف محرم کے مہینے میں نہیں بلکہ آئندہ مہینوں میں بھی سیکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں گے تاکہ شرپسند عناصر کو کسی شرپسندی کا موقعہ نہ مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جلوسوں کے راستوں کی صفائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے میں وہ کئی مقامات پر ناکام رہے، رواداری اور باہمی احترام ہمارے مذہب کا حصہ ہیں، علما کرام کو چاہیئے کہ تمام مسالک کے بنیادی عقائد کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے احتیاط کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں تاکہ تمام مسالک کے مابین ایک دوسرے کا احترام قائم رہ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button