اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 3 اگست 2023ء کو وزیر خارجہ عبدالہیان اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، وسیع ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیت شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عبدالہیان وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اتفاق رائے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایران کے ساتھ گیس کا منصوبہ مکمل کرنا پاکستان کی ضرورت ہے، بلاول

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے، فریقین دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عبدالہیان کا دورہ دونوں فریقین کے لیے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کرنے کا ایک موقع ہوگا، اس دورے میں خاص طور پر علاقائی روابط، توانائی اور پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری کے تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button