مشرق وسطی
اغیار کو مسلمانوں کی تقدیر کا فیصلہ کرنے اور خطے میں رہنے کی ہرگزاجازت نہیں
شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے ان فوجی مشقوں میں شریک یونٹوں کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کی دھمکیوں اور مخاصمانہ اقدامات کا دندان شکن جواب دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کا ہمیشہ یہ پیغام رہا ہے کہ اغیار کو مسلمانوں کی تقدیر کا فیصلہ کرنے اور خطے میں رہنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی ان فوجی مشقیں آج سے شروع ہوئیں ، ان مشقوں میں ملک کے اندر تیار شدہ مختلف دفاعی سسٹم اور ساز وسامان کو استعمال کیا جا رہا ہے۔