مشرق وسطی

اسلامی دنیا کے تمام علماء قرآن کریم کی بے حرمتی روکنے پر متفق ہیں، امام جمعہ تہران

شیعہ نیوز:تہران میں آیت اللہ کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے مغربی دنیا میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے بڑھتے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا: "قرآن کریم کی بے حرمتی کوئی نیا مسئلہ نہیں بلکہ عالم کفر ہمیشہ سے قرآن کریم سے عناد اور دشمنی رکھتا آیا ہے۔ گذشتہ چند صدیوں میں مغربی دنیا میں انجام پانے والی تمام سرگرمیوں کا مقصد انسانی معاشرے سے روحانیت اور دین کو ختم کرنے پر مبنی رہا ہے۔ امام خمینی رح نے سلمان رشدی ملعون کے بارے میں فرمایا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ اسلامی ممالک اور حکومتیں اس عظیم سانحہ پر کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں۔ یہ اقدام عصر اسلام سے لے کر آج تک تمام مسلمانوں کے مقدسات کی توہین ہے۔ اگر ہم غفلت کریں گے تو ایسے واقعات بار بار دہرائے جائیں گے۔” امام جمعہ تہران نے مزید کہا: "امام خمینی رح نے اس دن اس ملعون کو واجب القتل قرار دیا تھا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی غیرت جگا دی تھی۔ آخرکار وہ نجس شخص مسلمانوں کے ہاتھوں سے بچ نہیں سکا اور بہت شدید سکیورٹی کے باوجود اس کی دوزخ اسی دنیا سے شروع ہو گئی۔”

آیت اللہ کاظم صدیقی نے مغربی ممالک میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر مبنی افسوسناک واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "اس سے پہلے امریکہ، برطانیہ، ہالینڈ، بلجیئم اور جرمنی میں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی پر مبنی قبیح اقدام انجام پا چکے تھے اور حال ہی میں سوئیڈن میں یہ عمل دہرایا گیا ہے۔ بعض نادان اور خود فروختہ افراد مغربی حکومتوں کا دامن اس افسوسناک جرم سے دھونے کے درپے ہیں اور یہ موقف اختیار کر رہے ہیں کہ ان واقعات کے پیچھے شدت پسند عناصر کا ہاتھ ہے جبکہ مغربی حکومتوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان قبیح اقدامات کے پیچھے استعماری طاقتیں کارفرما ہیں اور امام خمینی رح نے ملعون سلمان رشدی کے قتل کا فتوی دیتے وقت بھی خبردار کیا تھا کہ اصل مجرم استعماری ٹولہ ہے اور مغرب پر حکمفرما خبیث حکومتیں قرآن کریم کو اپنی لوٹ مار میں رکاوٹ محسوس کرتی ہیں۔” امام جمعہ تہران نے کہا: "آج رسول اکرم ص اور قرآن کریم کے خلاف صف آرا طاقتیں یہی امریکہ اور برطانیہ ہیں جن میں اسلام سے شدید دشمنی پائی جاتی ہے۔ انشاءاللہ خداوند متعال قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا دے گا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button