مشرق وسطی

شامی فوج کی اہم کارروائی، دہشت گردوں کے 5 ڈرون تباہ

شیعہ نیوز:شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ادلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کی طرف سے حملہ کی غرض سے بھیجے گئے 5 ڈرون کو مار گرایا ہے۔ جس میں کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب بدھ کے روز شام اور روس نے پہلی مرتبہ دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کےلئے مشترکہ طور پر فوجی مشقیں کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق شام میں مسلح دہشت گرد گروہ ادلب میں شامی فوج اور دوسرے اہم مقامات پر حملے کے لئے ڈرون طیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button